حیدرآباد۔ 06 ستمبر (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی کی بی ایس آئی ٹی کی تین تدریسی بیچوں کو این سی ای اے سی سے نمائند گی مل گئی، وائس چانسلر نے آئی ٹی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کی بی ایس آئی ٹی ڈگری کی 2018,2017اور 2019ء کی تین بنچوں کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل،این سی ای اے سی نے کارکردگی اور معیار کے بنیاد پر ایکریڈیشن کی منظوری دیدی ہے،
اس ضمن میں ایک مختصر تقریب آئی ٹی سینٹر میں منعقد کی گئی، جہاں پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی کی بی ایس آئی ٹی ڈگری بڑی اہمیت کی حامل ہے اور اس میں طلبا کی دلچسپی کے باعث داخلہ کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وائس چانسلر نے آئی ٹی سی کے ڈئریکٹر ڈاکٹر میر سجاد ٹالپر، ڈاکٹر ذوالفقار علی مہر، ڈاکٹر محمد یعقوب کوندھر کے کاوشوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر اعجاز علی کھوھارو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387551