سندھ میں 20 کلو آٹا 1075 روپے اور پنجاب میں 860 روپے میں بک رہا ہے کیونکہ سندھ گندم ریلیز نہیں کر رہا،ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کل ایک میٹنگ میں سندھ گورنمنٹ کو بتایا گیا کہ ان کی بد انتظامی کی وجہ سے سندھ میں 20 کلو آٹا 1075 روپے اور پنجاب میں 860 روپے میں بک رہا ہے کیونکہ سندھ گندم ریلیز نہیں کر رہا۔بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کل ایک میٹنگ میں سندھ گورنمنٹ کو بتایا گیا کہ ان کی بد انتظامی کی وجہ سے سندھ میں 20 کلو آٹا 1075 روپے اور پنجاب میں 860 روپے میں بک رہا ہے کیونکہ سندھ گندم ریلیز نہیں کر رہا۔بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بجائے اس کہ سندھ حکومت گندم ریلیز کرتی آج مرتضی وہاب نے سندھ میں آٹے کے مہنگے ہونے کا ذمہ وفاق پر ڈال دیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ کوئی مرتضی کذاب کو بتائے کہ سندھ میں حکومت پی پی کی ہے۔ پرچی چئیرمین صاحب گندم ریلیز کریں جیسے پنجاب اور کے پی کر رہا ہے تا کہ سندھ میں بھی قیمت کم ہو۔کیا آپ حکومت میں صرف اربوں روپے کی گندم چوری کرنے کے لئے ہیں ؟اس بار آپ کی گندم چوری اور نااہلی کی قیمت پورا ملک نہیں بھگتے گا۔

مزید خبریں