حیدرآباد۔ 01 مئی (اے پی پی):سندھ پبلک سروس کمیشن نے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ میں پی بی ایس 17کیلئے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں 559 امیدوارکامیاب قرار پائے۔
اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا تحریری امتحان 28 فروری 2024ء کو منعقد ہوا جس میں27 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔
سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 559 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ محکمے میں جاری ہونے والے نتائج میں سندھ میں شہری اور دیہی کوٹہ سمیت تمام آئینی تقاضوں پر عمل کیا گیا ہے جبکہ معذورہ کوٹہ میں 24 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
کامیاب امیدواروں کی فہرست سندھ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹس پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔