گورنرسندھ سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

Governor of Sindh
Governor of Sindh

کراچی۔ 01 مئی (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکورونے گورنرہائوس میں ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،ان میں اضافہ کے اقدمات،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا کہ پاک انڈونیشیا اقتصادی تعاون میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے سازگار حالات اور موزوں افرادی قوت موجود ہے۔

انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات بے مثال ہیں۔