کراچی۔ 12 مارچ (اے پی پی):سندھ کابینہ نے حلف اٹھالیا،وزراء اور مشیران کو قلمدان بھی تفویض کئے گئے۔جاری اعلامیہ کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوا،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نئے صوبائی وزراء سے حلف لے لیا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔حلف لینے والوں میں شرجیل انعام میمن،ڈاکٹر عذرا پیچوہو،سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی،جام خان شورو، ضیا حسین لنجار، سردار محمد بخش مہر، علی حسن زرداری اور سید ذوالفقار علی شاہ شامل ہیں۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم نے وزراء کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے حلف لینے والے وزراء کو مبارکباد دی۔چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر 3 مشیران کا اعلان کیا،مشیران میں بابل بھیو،ا حسان مزاری اور نجمی عالم شامل ہیں۔
ذوالفقار شاہ حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔اعلامیہ میں مزیدبتایا گیا ہے کہ سندھ کابینہ کے وزراء اور مشیران کو اُن کے قلمدان تفویض کیے گئے،شرجیل انعام میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس،ڈاکٹر عذراپیچوہو کو محکمہ صحت اور بہبود آبادی،سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ توانائی اور منصوبہ بندی اور ترقیات ،سید سردار علی شاہ کومحکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ،محکمہ کالج ایجوکیشن اورمحکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ،سعید غنی کو محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہائوسنگ ٹائون پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ ایجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ،جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی اور محکہ خوراک،ضیاء الحسن کو محکمہ داخلہ اور لاء، پالیمنٹری افیئرز اینڈ کریمنل پراسیکیوشن،سردار محمد بخش خان مہر کو ایگریکلچر، سپلائی اینڈ پرائز ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اور انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن،علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات اور سید ذوالفقار علی شاہ کومحکمہ کلچر، ٹورازم، اینٹیکیوٹیز اینڈ آرکائیوز کا قلمدان تفویض کیاگیا جبکہ اللہ بخش ڈنو خان بھیو کو محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف،احسان الرحمان مزاری کو محکمہ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن اور سید نجمی عالم کو ہیومن سیٹلمنٹ، اسپیٹیل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ہائوسنگ اورمحکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کا مشیر تقرر کیاگیا۔