سنسناٹی اوپن،مارشل گرانولرز اور ہوراشیوزیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی کو مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

121

اوہائیو۔19اگست (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار ارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیوزیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی میکنزی میکڈونلڈ اور الیکس مشیلسن پر مشتمل امریکی جوڑی نے مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار ارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیوزیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی میکنزی میکڈونلڈ اور الیکس مشیلسن پر مشتمل امریکی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کے نامور ٹینس سٹار ارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیوزیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈجوڑی کو6-7(8-10) اور 6-7(9-11)سے اپ شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔