سنسناٹی اوپن،پولینڈ کی ٹاپ سیڈ آئیگا سویٹیک ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرےرائونڈ میں داخل

144
Iga Svetec
Iga Svetec

اوہائیو۔15اگست (اے پی پی):پولینڈ کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ون آئیگا سویٹیک سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ، 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار نے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں روسی حریف کھلاڑی وروارا اینڈریوینا گرچیوا کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں 23 سالہ پولش ٹینس سٹار نے سخت مقابلے کے بعد روسی حریف کھلاڑی وروارا اینڈریوینا گرچیوا کو 0-6، 7-6(10-8) اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں آئیگا سویٹیک کا مقابلہ یوکرین کی مارٹا اولیوینا کوسٹیوک سے ہوگا۔