جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدہ نے ستمبرمیں استعفیٰ دینے کا اعلان

ٹوکیو ۔15اگست (اے پی پی):جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدہ نے ستمبرمیں حکمران جماعت (لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ) کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔رائٹرز کے مطابق فومیو کشیدا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پارٹی سربراہ کے لیے بطور امیدار دوبارہ انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔ ادھر، ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فومیو کشیدا نے کہا کہ اس پارٹی کے صدارتی انتخابات …

ٹوکیو ۔15اگست (اے پی پی):جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدہ نے ستمبرمیں حکمران جماعت (لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ) کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔رائٹرز کے مطابق فومیو کشیدا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پارٹی سربراہ کے لیے بطور امیدار دوبارہ انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔

ادھر، ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فومیو کشیدا نے کہا کہ اس پارٹی کے صدارتی انتخابات میں لوگوں کو یہ دکھانا ضروری ہے کہ ایل ڈی پی بدل رہی ہے، اس مقصد کے لیے شفاف، کھلے انتخابات اور آزادانہ و بھرپور بحث ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی تبدیل ہوگی، سب سے پہلا قدم میرا الگ ہونا ہے۔