مسقط ۔16نومبر (اے پی پی):عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف، اسجد اقبال اور محمد حسنین نے اپنے میچز جیت لیے۔پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوید کپاڈیہ جو اس چیمپئن شپ میں ہیڈ ریفری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں، کے مطابق اسنوکر ورلڈ کپ میں ایونٹ کے دوسرے دن پاکستان کے محمد آصف …
سنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کا فاتحانہ آغاز، دو میچز جیت لیے،اسجد اقبال کی ایونٹ میں دوسری شاندار کامیابی، حسنین دو میچز جیت کر ایک میچ ہار گئے
مسقط ۔16نومبر (اے پی پی):عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف، اسجد اقبال اور محمد حسنین نے اپنے میچز جیت لیے۔پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوید کپاڈیہ جو اس چیمپئن شپ میں ہیڈ ریفری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں، کے مطابق اسنوکر ورلڈ کپ میں ایونٹ کے دوسرے دن پاکستان کے محمد آصف نے اپنے دونوں میچز جیت لیے،
پہلے میچ میں انہوں نے انڈونیشیا کے کیوئسٹ گیبی پترا کو با آسانی تین، صفر فریم سے شکست دی، ان کی جیت کا فریم اسکور 38-78، 6-73 اور 19-89 رہا۔ دوسرے میچ میں محمد آصف نے میزبان عمان کے قاسم البلوشی کیخلاف تین، صفر فریم سے کامیابی حاصل کی ،ان کی جیت کا اسکور 1-80، 31-75 اور 3-83 رہا، اس میچ کے دوران انہوں نے 52 اور 60 کے عمدہ بریک بھی کھیلے۔
اسجد اقبال نے اپنے دوسرے میچ میں لکسمبرگ کے فریڈ ویگنر کو اسی مارجن سے ہرایا، ان کی جیت کا فریم اسکور 32-74، 7-83 اور 14-124 رہا، میچ کے دوران انہوں نے 74 اور 62 کے دلکش بریک بھی کھیلے۔ محمد حسنین اردن کے سمیر الطاہر کو تین، صفر سے ہرانے کے بعد ایرانی کیوئسٹ علی کیخلاف تین، ایک سے ناکام ہوگئے، حسنین اب تک تین میچوں میں سے دو جیت چکے ہیں۔









