سنگاپور، ایکسپریس وے پر حادثے میں 2 افراد ہلاک،ایک زخمی

96
Singapore
Singapore

سنگاپور ۔21جنوری (اے پی پی):سنگاپور کی ایکسپریس وے پر حادثے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ شنہوا کے مطابق منگل کی صبح سنگاپور ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

حادثہ صبح 5:40 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب وسطی سنگاپور میں بکیت تیماہ نامی ایکسپریس وے پر ایک موٹر سائیکل اور لاری میں تصادم ہوا۔حکام نے تفتیش کے لیے دائیں طرف کی دو لائنیں بند کر دیں جس کی وجہ سے صبح کے رش کے اوقات میں ٹریفک میں خاصی تاخیر ہوئی، قطاریں ووڈ لینڈز چوکی تک پھیلی ہوئی تھیں جو زمینی ٹریفک کو ملائیشیا سے جوڑتی ہے۔

سنگاپور کی سول ڈیفنس فورس نے تصدیق کی کہ ایک شخص کو ہسپتال بھیجا گیا جبکہ دو کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔