سنگھاڑا کئی خطرناک بیماریوں کے علاج میں انتہائی موثر ہے،حکیم حارث نسیم سوہدروی

79

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):حکیم حارث نسیم سوہدروی نے کہا ہے کہ سنگھاڑا (چیسٹ نیٹ) ایک سادہ پھل ہے، جو کئی خطرناک بیماریوں کے علاج میں انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے۔ اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انہوں نے کہا کہ سنگھاڑے میں لحمیات، چکنائی ، نمکیات 13 فیصد ، نشاستہ 5 فیصد کے علاوہ فاسفورس، گلوکوز اور حیاتین الف بھی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا سنگھاڑا دافع بیکٹیریا

وائرس ہونے کے علاوہ سرطان کے خلیات کے بننے میں بھی مزاحم ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پولی فنیک ، فلیٹو نائڈ اور مانع تکسید اجزا سے بھر پور ہوتا ہے جبکہ اس میں انتہائی مفید اجزا بھی موجود ہوتے ہیں اور اس میں گلوٹن اور کولیسٹرول بالکل بھی نہیں پایا جاتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگھاڑا امراض قلب، ٹی بی، زکام و کھانسی، گہری نیند کے مسائل، نظام انہضام کے امراض سمیت دیگر کئی امراض کے علاج اور ان سے بچائو میں انتہائی موثر کردار کا حامل قدرت کاا یک انمول تحفہ ہے۔