سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کادشمنی کی بنا پرقتل

Murder

پشاور۔ 28 مارچ (اے پی پی):میڈیکل چیک اپ کےلئے ہسپتال لائے گئے قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کو دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق ملزم ندیم ولد یوسف اور مقتول اسفند یار ولد جاوید کے مابین سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزم ندیم کو پستول سمیت گرفتار کرلیا۔