سوئٹزرلینڈ یوکرین بحران کے حل میں ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، سوئس صدر

157
سوئٹزرلینڈ یوکرین بحران کے حل میں ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، سوئس صدر

برن۔8جنوری (اے پی پی):سوئٹزر لینڈ کی صدر کیرن کیلر سوٹر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک یوکرینی بحران کے حل میں ثالث کے طور پر کام کرنے کے لیےتیار ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ انہوں نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران طویل المدتی انسانی اور تعمیر نو کے منصوبوں اور ے عمل میں حصہ ڈالنے کی خواہش اور سوئزرلینڈ کی جاری حمایت کا یقین دلایا ۔

دسمبر کے آخر میں سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہانگنازیو کاسز نے کہا کہ ان کا ملک خود کو یوکرینی بحران کے حل کے ایک حصے کے طور پر دیکھتا ہے ۔ قبل ازیں سوئس وزارت خارجہ نے کہا کہ ملک کے حکام یوکرین میں جنگ بندی کے قیام پر مذاکرات کی تیاری میں حصہ لے رہے ہیں۔