22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںسوئی سدرن اور فامکو کے درمیان انٹرپرائز رسک مینجمنٹ فریم ورک کی...

سوئی سدرن اور فامکو کے درمیان انٹرپرائز رسک مینجمنٹ فریم ورک کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے معاہدہ پر دستخط

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):سوئی سدرن اور فامکو کے درمیان انٹرپرائز رسک مینجمنٹ فریم ورک کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے معاہدہ پر دستخط ہوئے۔منگل کوسوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دنیا میں ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کی ترقیوں سے ہم آہنگ رہتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے اپنے انٹرپرائز رسک مینجمنٹ فریم ورک کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب ایک اہم قدم بڑھایا ہے، تاکہ اسے بین الاقوامی معیارات اور ریاستی ملکیتی اداروں کے فریم ورک کی ضروریات کے مطابق بنایا جا سکے۔اس مقصد کے حصول کے لیے سوئی سدرن نے پاکستان کی صفِ اول کی کنسلٹنگ فرم فامکو ایسوسی ایٹس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد سوئی سدرن کی رسک مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانا اور قومی و بین الاقوامی دونوں معیار پر پورا اترنا ہے۔اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منگل کو سوئی سدرن کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔معاہدے پر دستخط سوئی سدرن کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت اور چیئرمین فامکو ایسوسی ایٹس محمد غزالی نے کیے۔

اس موقع پر سوئی سدرن کے گروپ ہیڈ انٹرپرائز رسک مینجمنٹ رؤف اسلم بٹ اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔ تقریب میں ادارے کی سینیئر مینجمنٹ نے بھی شرکت کی اور اس اہم اقدام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر فامکو ایسوسی ایٹس کی نمائندگی جنید احمد اور فراز صدیقی نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوئی سدرن کے قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر نے ادارے کے انٹرپرائز رسک مینجمنٹ فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے جدید حل اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شراکت داری نہ صرف ادارے کے رسک مینجمنٹ کے طریقہ کار کو بہتر بنائے گی بلکہ سوئی سدرن میں رسک کلچر کو بھی فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔سوئی سدرن کو قوی یقین ہے کہ فامکو ایسوسی ایٹس کے ساتھ یہ اشتراک ایک اسٹریٹجک قدم ہے جو انٹرپرائز رسک مینجمنٹ کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو ضم کرے گا اور مستقبل میں ممکنہ خطرات کی نشاندہی اور ان کے ازالے کے لیے ایک فعال حکمتِ عملی کو فروغ دے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں