سوئی نادرن گیس ملتان کی کارروائیاں ، کمپریسر کے غیر قانونی استعمال اور گیس چوری پر پانچ کنکشنز منقطع

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ملتان کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی جس کے نتیجے میں 05 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔

ملتان۔ 09 اگست (اے پی پی):سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ملتان کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی جس کے نتیجے میں 05 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک میٹر جو کنزیومر نے اتار کر رکھا تھا ریکور کر لیا گیا ،چار میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیے گئے۔یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف گیس چوری کا خاتمہ ہے بلکہ گیس پریشر میں بہتری، صارفین کو بلا تعطل فراہمی اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ بھی شامل ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ تمام صارفین کو محفوظ، معیاری اور مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید خبریں