لاہور۔15نومبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس سردیوں کے دوران خاص طور پر زیادہ طلب کے اوقات میں اپنے معزز صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی جاری رکھے گی،اس ضمن میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
۔ترجمان سوئی ناردرن نے کہا کہ اگر ہمارے صارفین کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہو تو فوری طور پر 1199 پر کال کریں تاکہ مسئلے کو فورا حل کیا جا سکے۔عمومی طور پر کم گیس پریشر کی شکایات زیادہ تر ٹیل اینڈ علاقوں میں دیکھنے میں آ رہی ہیں، تاہم اسے فوری طور پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔