سوئی ناردرن کی ٹیموں نے گیس چوری پر 186 کنکشن منقطع کر کے 70 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دئیے، ترجمان

141
Sui Northern Gas
Sui Northern Gas

لاہور۔24نومبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ٹیموں نے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں مزید 186 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر کے 70 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 21 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 4 کنکشن منقطع کیے جبکہ گیس چوری پر 28 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے۔ فیصل آباد میں 7 غیر قانونی کنکشنز اور کمپریسر کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع کرتے ہوئے 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ملتان میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3 کنکشن منقطع کیے۔

بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 اور کمپریسر کے استعمال پر 18 کنکشن منقطع کیے گئے۔شیخوپورہ میں ٹیم نے 3 غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے اور 37 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔ گوجرانوالہ میں 1 غیر قانونی کنکشن منقطع کرتے ہوئے 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ساہیوال میں 2 غیر قانونی کنکشنز منقطع جبکہ 1 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ کرک میں ٹیم نے 111 غیر قانونی کنکشنز منقطع کرتے ہوئے 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ گیس چوری کے خلاف مزید 6 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔سوئی ناردرن گیس چوری کے خاتمے اور قانونی صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔