سوئی ناردرن کی گیس چوروں کےخلاف کارروائی،182گیس کنکشن منقطع ،ایک کروڑ 7لاکھ کے جرمانے عائد ،ترجمان

95
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

لاہور۔31مارچ (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی ریجنل ٹیموں کی صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف اضلاع میں گیس چوروں کےخلاف کارروائی کے دوران 182گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ ایک کروڑ 7 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس کی ریجنل ٹیم نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع گئے،بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 9گیس کنکشن منقطع کئے گئے،

ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9 کنکشن منقطع کر کے 3لاکھ 16 ہزار کے جرمانے عائد کئے،راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4کنکشن منقطع کئے جبکہ ملزمان کو ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائدکئے گئے ۔سوئی ناردرن گیس نے پشاور اورکرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 123کنکشن منقطع کر کے 85لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے،گجرات میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 کنکشن منقطع کئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ساہیوال میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا،فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کر کے 32ہزار کے جرمانے عائدکئے ،مردان میں کارروائی کے دوران 20 کنکشن منقطع کئے گئے جبکہ 13لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے،اسی طرح گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کر کے80 ہزراسے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔