راولپنڈی۔31مارچ (اے پی پی):انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں کل(پیر کو )مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ بیکن ہاؤس اور آئی ایم سی بی ( ایف سیون تھری )جبکہ دوسرا میچ ویسٹ منسٹر اور آئی ایم سی بی چک شہزاد کے مابین کھیلا جائے گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے …
انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

مزید خبریں
راولپنڈی۔31مارچ (اے پی پی):انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں کل(پیر کو )مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ بیکن ہاؤس اور آئی ایم سی بی ( ایف سیون تھری )جبکہ دوسرا میچ ویسٹ منسٹر اور آئی ایم سی بی چک شہزاد کے مابین کھیلا جائے گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ،
پیر کے روز پہلے میچ میں بیکن ہاؤس اور آئی ایم سی بی ( ایف سیون تھری ) کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ اسی روز دوسرا میچ ویسٹ منسٹر اور آئی ایم سی بی چک شہزاد کے درمیان کھیلا جائے گا ، دونوں میچ مسام کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ، واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا ، جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔ میچوں کے دوران پی سی بی کے سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔







