نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پاکستان۔ترکیہ بزنس کانفرنس کے موقع پر ترکیہ کے معروف نجی کاروباری ادارے کوچ ہولڈنگ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پاکستان۔ترکیہ بزنس کانفرنس کے موقع پر ترکیہ کے معروف نجی کاروباری ادارے کوچ ہولڈنگ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان۔ترکیہ بزنس کانفرنس کے موقع پر ترکیہ کے معروف نجی کاروباری ادارے کوچ ہولڈنگ کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور توانائی، مینوفیکچرنگ، کان کنی اور صنعتی سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔

پاکستان۔ترکیہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی سرمایہ کاری کے مواقع بھی زیرِ غور آئے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ترکیہ کے کاروباری رہنماؤں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے آگاہ کیا اور انہیں پاکستان کی فعال معیشت میں انفرادی یا مشترکہ منصوبوں (جوائنٹ وینچرز) کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے اور دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی دعوت دی۔

کوچ ہولڈنگ ترکیہ کے نمایاں کاروباری گروپس میں سے ایک ہے، جس کی مالیت 25 ارب ڈالر ہے اور اس کی انتظامیہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اس موقع پر انرجی گروپ کے صدر یاغز ایوب اوگلو ، ڈیورایبل گڈز گروپ کے صدر پولات شین آرچیلیک کے سی ای او جان دینچر آئیگاز کے سی ای او ملیح پوئراز اور دیمیر ایکسپورٹ کے سی ای او رمضان یون موجود تھے جبکہ ملاقات میں پاکستان کے وفاقی وزراء برائے بحری امور، توانائی، پیٹرولیم، نجکاری، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔