سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا ملک بھر میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون

93
Sui Northern disconnected
Sui Northern disconnected

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا ملک بھر میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری ، ملک بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران مزید 63 کنکشن منقطع کر دئیے گئے۔ ایس این جی پی ایل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیا ن کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوؓں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 63 کنکشن منقطع کر دئیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 16 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14 کنکشن جبکہ بہاولپور اور گوجرانوالہ میں 4 کنکشن منقطع کیے گئے۔اسی طرح پشاور میں گیس کے براہ راست اور غیر قانونی استعمال پر 28 کنکشن منقطع کئے گئے، گیس چوری کے مقدمات کے خلاف 2 لاکھ روپے کی رقم بک کی۔پشاور میں کمپنی نے گیس کے براہ راست اور غیر قانونی استعمال پر 28 کنکشن منقطع کردیئے۔