سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا گیس چوری کے خلاف کریک ڈاون جاری

329
Crack down

لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ( ایس این جی پی ایل ) کا ملک بھر میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید 160گیس کنکشن منقطع کردیے گئے، 235 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج /پروسیس کردیے گئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر3کروڑ38لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12 گھریلو کنکشن،کمپریسر کے استعمال پر 05 کنکشن منقطع کیے گئے اور 14انڈر بلنگ کیسز کا اندراج/پروسیس کیے گئے ،11ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے کمپریسر کے استعمال پر 06کنکشن منقطع کیے اور21 انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کئے گئے۔مردان میں ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے گیس کی غیر قانونی استعمال پر 11کنکشن منقطع کیے جبکہ 0.28ملین کی رقم بھی بک کی گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 16اور کمپریسر کے استعمال پر 3منقطع کرنے کے علاوہ 21انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور3.11ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی60کنکشن منقطع اور11انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس ،گیس چوری کے خلاف 3ایف آئی آرز بھی درج کی گئی اور 20لا کھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ گوجر انوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہویغیر قانونی استعمال پر 02جبکہ کمپریسرکے استعمال پر 3کنکشن منقطع کیے اور 49انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کیے گئے 0.25ملین کی رقم بک کی گئی۔

گیس کے غیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دوران2کنکشن منقطع کیا گیا۔اسلام آباد میں ٹیم نے کاروائی کے دوران 14کنکشن کاٹے۔راولپنڈی میں4 کنکشن منقطع کیے گئے۔شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 17جبکہ 60انڈر بلنگ پروسیس کیے گئے اور3.01ملین کی رقم بھی بک کی گئی ۔سیالکوٹ میں 2انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیا گیا اور0.0504ملین کی رقم بھی بک کی گئی ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈان کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ غیر قانونی استعمال پر 2اور 57انڈر بلنگ کیسز پروسیس ہوئے۔ اور ٹیم نے bکاروائی کے دوران انڈر بلنگ کیسز میں 14.1 کی رقم بھی بک کی ۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2جبکہ کمپریسر کیاستعمال پر1کنکشن کاٹاگیا۔