ساہیوال۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):سوئی گیس ساہیوال ریجن نے کارروائی کرکے5 ڈائریکٹ کنکشن اور 80 کنکشنزمختلف خلاف ورزیوں پر منقطع کردیے ہیں،ریجنل منیجرساہیوال بشیراحمد کی ہدایت میں ڈپٹی چیف انجینئرچوہدری محمداسلم کی نگرانی میں ساہیوال، اوکاڑہ، دیپالپور اور پاکپتن میں گیس چوری کیخلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں،
دوران کاروائی 5صارفین کے ڈائریکٹ کنکشن اور80سے زائد کنکشن مختلف خلاف ورزیوں پر منقطع کردیے گئے اورقومی جرم میں ملوث افرادکیخلاف مقامی تھانوں میں مقدمات بھی درج کرادیئے گئے ہیں ،ریجن بھرمیں سوئی گیس کی چھاپہ مارٹیمیں متحرک ہیں اورملوث افرادکیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جارہی ہیں ،
ریجنل منیجربشیراحمد اورڈپٹی چیف انجینئر چوہدری محمداسلم نے گیس چوروں اوردیگرخلاف ورزیوں میں ملوث صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں مزیدموثرکارروائیوں کاعندیہ دیاہے ۔