سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری ،مزید سات میٹر منقطع ،نجی ہسپتال کی انتظامیہ بھی گیس چوری میں پکڑی گئی

117
Sui Southern
Sui Southern

ملتان۔ 26 اگست (اے پی پی):سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری ہیں، مزید سات میٹر منقطع کر دئیے گئے ۔سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کے مطابق ایک نجی ہسپتال کو گیس کے غیر قانونی استعمال میں ملوث پایا گیا ، ہسپتال انتظامیہ غیر قانونی نیٹ ورک کے ذریعے گیس استعمال کر رہی تھی ،جس کو مینٹیننس اور ٹاسک فورس کی ٹیموں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے منقطع کردیا اور مزید محکمانہ کارر وائی کی سفارش بھی کردی گئی۔

ملتان شہر سے پانچ اور مظفر گڑھ سے دو میٹر منقطع کر دیئے گئے۔ علاوہ ازیں مزید دو صارفین گیس کے غیر قانونی استعمال میں ملوث پائے گئے جن کے میٹر منقطع کر دئیے گئے جبکہ ایک بل نادہندہ سے دس ہزار روپے کی ریکوری بھی کر لی گئی۔مظفر گڑھ سے دو صارفین کے میٹر ٹیمپرنگ پر منقطع کئے گئے اور دو صارفین کے ملتان سے ٹیمپرنگ پر میٹرمنقطع کئے گئے۔ملتان سے ہی ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اسکا میٹر منقطع کردیا گیا۔تمام منقطع شدہ میٹروں کو مزید محکمانہ کارروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔