سوات ایکسپریس وے پرحادثے میں موٹروے پولیس اہلکارشہید، دوزخمی، ایک بچہ جابحق

پشاور میں سوات ایکسپریس وے پرکاٹلنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹروے پولیس کا ایک اہلکار شہید اوردو زخمی ہو گئے

پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):پشاور میں سوات ایکسپریس وے پرکاٹلنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹروے پولیس کا ایک اہلکار شہید اوردو زخمی ہو گئے۔ نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کے مطابق سب انسپکٹر نظام الدین اورسب انسپکٹراکبرعلی معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ مردان میں غازی بابا تھانے کی حدود میں پیپلزبرج کے قریب تیزرفتارموٹرکار نے انہیں ٹکرماردی، تصادم کے نتیجے میں سب انسپکٹر نظام الدین موقع پرہی شہید ہوگئے جبکہ سب انسپکٹراکبرعلی اورفائن کلیکشن اہلکار زخمی ہو گئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں کارمیں سفرکرنے والا ایک بچہ بھی جان کی بازی ہار گیا جبکہ گاڑی میں سفر کرنے والے میاں بیوی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جبکہ شہید اہلکارکی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کارڈرائیورکی مبینہ غفلت، لاپرواہی اورتیزرفتاری کے باعث پیش آیا، حکام نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں