نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کاجا کالاس سے ٹیلیفون پر گفتگو

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کاجا کالاس سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور نائب صدر کاجا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ پیش رفت اور باہمی مفاہمت کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے مسلسل سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جاری سفارتی عمل جلد ایک پائیدار مفاہمت اور تنازعہ کے پرامن حل کی راہ ہموار کرے گا۔

فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ تنازعات کے حل، علاقائی استحکام کے فروغ اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد موثر اور قابل عمل راستہ ہیں۔

دونوں رہنمائوں نے بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں تعمیری سفارتی روابط جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں