وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ ریلیف ،عوامی فلاح اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے ،برآمدات میں اضافے، صنعتی و زرعی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے،اب خوشحالی کا وقت شروع ہو چکا ہے،معاشی استحکام حاصل ہونے سے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے،ترقی کا سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا اور عوام کی فلاح و بہبود …
وفاقی بجٹ ریلیف، عوامی فلاح، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے ،برآمدات میں اضافے، صنعتی و زرعی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ ریلیف ،عوامی فلاح اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے ،برآمدات میں اضافے، صنعتی و زرعی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے،اب خوشحالی کا وقت شروع ہو چکا ہے،معاشی استحکام حاصل ہونے سے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے،ترقی کا سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے وفاقی بجٹ کے حوالے سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے پایاں شکر ادا کرتا ہوں جس کے فضل و کرم اور قوم کی دعائوں سے ہم نے معاشی استحکام حاصل کیا جس کی بدولت آج ہم نے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مشکل ترین حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، مشکلات کا سامنا کیا اور اپنے ملک کے معاشی استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، عوام سے وعدہ کیا تھا کہ معاشی استحکام حاصل ہونے کے بعد اس کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچائیں گے، الحمدللہ اب خوشحالی کا وقت شروع ہو چکا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشکل دور کے بعد جس بہتری اور ریلیف کا میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا اور جس ریلیف کی میری قوم حقیقی معنوں میں مستحق ہے، اس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بجٹ ریلیف کا بجٹ ہے، عوامی فلاح کا بجٹ ہے، یہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا بجٹ ہے، یہ برآمدات میں اضافے، صنعتوں کے فروغ، زرعی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس بجٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ معیشت کی مضبوطی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں اور ہر طبقہ اس ترقی میں شامل ہو، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پوری معاشی ٹیم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جذبے نے اس ریلیف کو ممکن بنایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت عوام کو اپنی چھت کی سہولت فراہم کرنے سے لے کر ٹیکس ریلیف تک، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے متوسط طبقے پر بوجھ کم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے آپ کی حکومت نے ٹھوس اور موثر اقدامات کیے ہیں،انشاء اللہ تعالیٰ ترقی کا یہ سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا اور ہم عوام کہ فلاح و بہبود کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔








