چیف منسٹر گرلز ہاکی چیمپئن شپ کے ٹرائلز شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہوئے

چیف منسٹر گرلز ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے ٹرائلز شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہوئے جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سے تعلق رکھنے والی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):چیف منسٹر گرلز ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے ٹرائلز شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہوئے جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سے تعلق رکھنے والی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

سلیکشن کمیٹی نے میرٹ کی بنیاد پر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن کی ٹیم تشکیل دے دی جو سی ایم پنجاب گیمز میں شرکت کرے گی۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی، صوبائی کوچ شفقت اللہ خان نیازی، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی نمائندہ پروین شفیع اور دیگر افسران موجود تھے۔ چوہدری وحید احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین میں کھیلوں کے فروغ اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلے اور ٹرائلز کا انعقاد کر رہی ہے۔

مزید خبریں