وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے چائلڈ لیبرڈے پر خصوصی پیغام میں بچوں سے مشقت لینے کے رجحان کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے والدین کو بچوں کی تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے والدین کو بچوں کی تعلیم، صحت اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وزیراعلی نے اپیل کی کہ پھول …
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا چائلڈ لیبرڈے پر خصوصی پیغام میں بچوں سے مشقت لینے کے رجحان کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
لاہور۔12جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے چائلڈ لیبرڈے پر خصوصی پیغام میں بچوں سے مشقت لینے کے رجحان کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے والدین کو بچوں کی تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے والدین کو بچوں کی تعلیم، صحت اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وزیراعلی نے اپیل کی کہ پھول جیسے بچوں سے پیار کریں، مشقت نہ کرائیں۔ مہذب اورباوقار معاشرے میں بچوں کے حقوق کا احترام یقینی سمجھا جاتا ہے۔مریم نواز نے کہاکہ آج پنجاب بچوں کیلئے محفوظ ترین ہے،بچے میری ریڈ لائن ہے۔بچوں پر تشد د یا کسی قسم کی زیادتی قطعی طورپر ناقابل برداشت ہے۔اینٹوں کے بھٹوں سمیت کسی بھی مقام پر چائلڈ لیبر کے ارتکاب پر سخت ترین قانونی کارروائی کا عزم رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بچوں کیلئے منصفانہ مواقع، مشقت نا قابل قبول،نوجوانوں کیلئے باعزت روزگارچائلڈ لیبر ڈے کا پیغام ہے۔ پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو سمیت سماجی بہبود کے دیگر ادارے بچوں کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ ہربچہ ہمارا مستقبل ہے، ہاتھ میں اینٹ پتھر اورلوہا نہیں، کتاب اورلیب ٹاپ دیکھناچاہتے ہیں۔ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دیکر بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کر رہے ہیں۔چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ بچوں کی غذائی ضروریات،تعلیم و تربیت اورصحت کی ریاستی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ بچوں میں غذائی کمی کو پورا کرنے کیلئے پنجاب میں سکول میل پروگرام جاری ہے۔







