پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک میں خواتین کےکھیلوں کے فروغ کیلئے قومی ویمنز ہاکی چمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک میں خواتین کےکھیلوں کے فروغ کیلئے قومی ویمنز ہاکی چمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔12جون (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لیے قومی ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ جولائی 2026 کے دوسرے ہفتے میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور دیگر ریجنز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ کا مقصد خواتین کھلاڑیوں، خصوصا نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ بہتر مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔
فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک میں خواتین کی ہاکی کے لیے ایک مضبوط اور پائیدار نظام کی بنیاد رکھے گا اور لڑکیوں کی اس کھیل میں شرکت کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ چیمپئن شپ پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ خواتین ہاکی کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔





