سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 31 افراد کو گرفتار کرلیا
ٹریفک پولیس کی مولوی جی ہسپتال روڈ، لاہور اڈہ اور باچا خان چوک میں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں ،31افراد گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 31 افراد کو گرفتار کرلیا۔
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم ان کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں جس کے تحت ہیڈکوارٹرز سیکٹر میں آپریشن کے دوران 31 افراد کو گرفتار کر کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔





