وفاقی حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، زراعت ، تنخواہ دار طبقہ اور مزدور کی تنخواہوں میں اضافہ کرکےٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی ہے،وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
وفاقی حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، زراعت ، تنخواہ دار طبقہ اور مزدور کی تنخواہوں میں اضافہ کرکےٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی ہے،وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):سرمایہ کار ی کے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ان حالات میں وفاقی حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، زراعت ، تنخواہ دار طبقہ اور مزدور کی تنخواہوں میں اضافہ کرکےٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی ہے۔
انہوں نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کے حالات ہیں ایسے میں عوام دوست بجٹ بنانا ایک چیلنج سے کم نہیں تھا ، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر وزارت خزانہ نے جو بجٹ پیش کیا ہے اس میں غریب کےلئے باقاعدہ اجرت میں اضافہ کیا گیا ہے، تنخواہ دار طبقہ سب سے بڑا ٹیکس دہندہ ہے اور مہنگائی سے یہی سب سے زیادہ پسنے والا طبقہ ہے، حکومت نے ان کی سہولت کےلئے ٹیکسوں میں چھوٹ دی ہے اور تنخواہوں میں اضافہ کرکے عام آدمی اور تنخواہ دار طبقہ کا خیال رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کےلئے ٹھوس پالیسی بنائی گئی ہے جس سے نوجوانوں کےلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا، بجٹ سے ہر سطح پر مثبت اثرات ظاہر ہونگے ، ہماری درآمدات کے مقابلے میں برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا جس سے پاکستان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔








