اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے شہر سوات میں4.5 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بدھ کی صبح سوات، مینگورہ اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےجس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی زیر ز مین40کلو میٹر اور مرکز افغانستان …
سوات میں 4.5 شدت کا زلزلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے شہر سوات میں4.5 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بدھ کی صبح سوات، مینگورہ اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےجس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی زیر ز مین40کلو میٹر اور مرکز افغانستان ، تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا ۔ زلزلے کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








