سوات کے علاقہ کلام میں کرنٹ لگنے سے 2 بھائی جا ں بحق

126

پشاور۔ 13 اگست (اے پی پی):سوات کےعلاقہ کلام میں کرنٹ لگنے سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔ترجمان سوات پولیس کے مطابق 21سالہ صلاح الدین اور 18سالی احمدزیب کھیتوں کو پانی دے رہے تھے کہ اسی دوران صلاح الدین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیاجبکہ بھائی بھی اسے بچاتے ہوئے کرنٹ لگنے سےجاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے نعشیں قریبی ہسپتال منتقل کردیں جہاں ڈاکٹروں نےدونوں بھائیوں کی موت کی تصدیق کردی ۔