اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):سوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ اورسوتی دھاگاکی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 965ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 927ملین ڈالرکے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے،دسمبرمیں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو149ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل …
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ،سوتی دھاگاکی برآمدات میں کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):سوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ اورسوتی دھاگاکی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 965ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 927ملین ڈالرکے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے،دسمبرمیں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو149ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجودسمبر2023کے مقابلہ میں 4فیصد اورنومبرکے مقابلہ میں 9فیصدزیادہ ہے،دسمبر2023میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو144ملین ڈالراورنومبرمیں 136ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں سوتی دھاگاکی برآمدات سے ملک کو365ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگا کی برآمدات سے ملک کو589ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،دسمبر2024میں سوتی دھاگا کی برآمدات کاحجم 63ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبر2023کے مقابلہ میں 34فیصد اورنومبرکے مقابلہ میں 22فیصدکم ہے،دسمبر2023میں سوتی دھاگاکی برآمدات کاحجم 95ملین ڈالر اورنومبرمیں 81ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات سے ملک کو9.085ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.283ارب ڈالرکے مقابلہ میں 9.7فیصدزیادہ ہے۔








