سوتی کپڑے کی برآمدات میں اکتوبر کے دوران22.28 فیصد اضافہ

ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) رواں سال اکتوبر کے دوران سوتی کپڑے کی برآمدات میں 22.28 فیصد اضافہ ہوا۔قومی ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2018ءکے دوران سوتی کپڑے کی برآمدات بڑھ کر 24.02 ارب روپے تک پہنچ گئیں جبکہ اکتوبر 2017ءمیں سوتی کپڑے کی برآمدات 19.64 ارب روپے رہی تھیں۔