سورج گلی کے پہاڑوں میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو1122 کا عملہ آگ بھجانے میں مصروف

108
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

ہری پور۔ 31 جنوری (اے پی پی):خانپور میں سورج گلی کے پہاڑوں میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق تحصیل خانپور میں جبار چوک کے قریب سورج گلی کے پہاڑوں میں نامعلوم وجوہات کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایت پر ریسکیو کی فائر فائٹر ٹیم 22 (خانپور) اسٹیشن سے موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا،آگ کی نوعیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 11 (ہری پور) سے بھی فائر فائٹر ٹیم روانہ کی گئی۔ آخری اطلاعات تک ریسکیو ٹیمیں ایک گھنٹے سے مسلسل آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن کر رہی ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں اور پانی کی رسائی نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔