سوشل میڈیا صارفین سعودی عرب میں خادمین کی بھرتیوں کے اشتہارات چلانے والےجعلساز گروہوں کے جھانسے میں نہ آئیں ، وزارت مذہبی امور

172
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ سعودی عرب میں خادمین کی بھرتیوں کے نام پراشتہارات چلانے والےجعلساز گروہوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

منگل کووزارت مذہبی امور کے ترجمان نے سوشل میڈیا کے صارفین کو متنبہ کیاہے کہ مخصوص جعلساز گروہ لوگوں کی سوشل میڈیا آئی ڈی ہیک کرنےکے بعد فراڈ کی غرض سے خادمین کے نام پرجعلی اشہارات پوسٹ کرتے ہیں اور رابطے کےلئے وٹس ایپ نمبر استعمال کرتے ہیں جو ان کے نام پرنہیں ہوتے،

عوام الناس ایسے جعلسازوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔