سلطنت عمان سے ایک اور امدادی پرواز پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):سلطنت عمان سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک اور امدادی پرواز پاکستان پہنچ گئی ۔

پرواز منگل کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ عمان سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والی یہ پانچویں پرواز ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ امدادی کھیپ عمانی قونصل جنرل سمیع عبداللہ سلیم الخنجاری نے وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں کے ہمراہ وصول کی۔ پاکستان نے سلطنت عمان کی جانب سے امداد کا خیر مقدم کیا ہے۔