سوشل میڈیا پر ماں بچوں کی وائرل ویڈیو کا نوٹس،خاتون کو بچوں سمیت سوشل ویلفیئر کے بحالی مرکز منتقل کر دیا گیا

Rescue 1122
Rescue 1122

پشاور۔ 08 مئی (اے پی پی):سوشل میڈیا پر ماں بچوں کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو بچوں سمیت سوشل ویلفیئر کے بحالی مرکز منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اندرون شہر بازاروں میں ایک خاتون اپنے بچوں کے ساتھ موجود ہے اور اس کے بچے بازار میں فٹ پاتھ پر پڑے ہوئے ہیں ،

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور کی نگرانی میں رات کے اوقات میں ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن حکام اور محکمہ سوشل ویلفیئر حکام نے کریم پورہ بازار چوک شادی پیرمیں خاتون اور بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر کے بحالی مرکز منتقل کیا گیا جہاں پر ان کو کھانا اور بستر فراہم کیا گیا اور صبح ان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے ان کی کسٹڈی حاصل کر کے بچوں کو ان کے چچا کے حوالے کر دیا گیا۔ اس بابت بچوں کے چچا سے حلف نامہ لیا گیا ہے کہ وہ فیملی کی نگہداشت کر ے گا اور کسی شکایات کا موقع نہیں دے گا۔