19.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںسوفی ڈیوائن، امیلیا کیر، لیاتاہوہو کی آسٹریلین ویمنز کے خلاف تین ٹی...

سوفی ڈیوائن، امیلیا کیر، لیاتاہوہو کی آسٹریلین ویمنز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے ٹیم میں واپسی

- Advertisement -

ویلنگٹن۔19مارچ (اے پی پی):سوفی ڈیوائن، امیلیا کیر اور لیا تاہوہو کی آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لئے نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 مارچ کو پہلے میچ سے ہوگا۔

یہ میچ ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دریں اثناسوزی بیٹس سری لنکا کے خلاف 1-1 سے ڈرا ہونے والی سیریز کے بعد ٹیم کی عبوری کپتان رہیں گی۔ 35 سالہ سوفی ڈیوائن بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ سے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپس آئی ہیں ۔ امیلیا کیر ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل )میں جیتنے والے ممبئی انڈینز سکواڈ کا حصہ تھی جو گزشتہ سال دبئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد سے ٹیم کے لئے نہیں کھیلی ۔

- Advertisement -

تیسری سینئر واپس آنے والی کھلاڑی لیا تاہوہو ہیں جو ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پانے کے بعد ٹیم میں واپس آئی ہیں۔بیلا جیمز اور پولی انگلس کو بھی اسکواڈ میں بلایا گیا ہے جبکہ ایما میکلوڈ، ایزی شارپ، فلورا ڈیون شائر اور بری ایلنگ نے کھلاڑیوں کے سیٹ میں جگہ بنائی ہے۔تینوں میچز آکلینڈ، ماؤنٹ مونگانوئی اور ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لئے نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی قیادت سوزی بیٹس کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایڈن کارسن، سوفی ڈیوائن، میڈی گرین، بروک ہالیڈے، پولی انگلس، بیلا جیمز، فران جوناس، جیس کیر، امیلیا کیر، روزمیری مائر جارجیا پلمر اور لیا تاہوہوشامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23مارچ کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 26مارچ کو سکائی سٹیڈیم، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574131

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں