سولہویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے انتظامات مکمل

32
Ten-pin Bowling Championship
Ten-pin Bowling Championship

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ 3 جنوری سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی 16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیمپئن شپ کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ چیمپئن شپ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لیزر سٹی بائولنگ کلب راولپنڈی میں کھیلی جائے گی ۔

چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے جن میں مینز سنگلز، ڈبلز، امیچور، لیڈیز، ڈیف مینز اینڈ ویمنز، انٹر یونیورسٹیز اور انٹر سکولز شامل ہیں، چیمپئن شپ 7 جنوری تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔