ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیر صدارت محکمہ صحت کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے اجلاس

Deputy Commissioner Torghar
Deputy Commissioner Torghar

تورغر ۔ 02 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان مروت کی زیر صدارت محکمہ صحت کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر اقبال، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد رؤف اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر تورغر کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں، بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی عدم دستیابی اور دیگر آپریشنل ایشوز کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے تمام معاملات کو متعلقہ فورم پر اٹھانے اور حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔