چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات

ISPR
ISPR

راولپنڈی۔4مئی (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند نے یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

جنرل سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا اور پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔