سول سروس اکیڈمی اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی صحت مند مستقبل کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری

91
Civil Service Academy
Civil Service Academy

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):سول سروس اکیڈمی (سی ایس اے) لاہور اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے )نے باہمی اشتراک کار کو باضابطہ شکل دیتے ہوئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سول سروس اکیڈمی، لاہور فرحان عزیز خواجہ اور وائس چانسلر ایچ ایس اے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نےیادداشت پر دستخط کئے جس کا مقصد جدت، تحقیق، پائیدار ترقی، صحت مند عمر رسیدہ زندگی اور احتیاطی نگہداشت کو فروغ دینے کے لئے سول سرونٹس کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ ایم او یو کے تحت ملک میں مؤثر تبدیلی اور صحت عامہ کے اقدامات کو آگے بڑھایا جائے گا۔