سول ڈیفنس بٹگرام کی مون سون بارشوں کے حوالے سے آگاہی مہم

سول ڈیفنس بٹگرام نے مون سون بارشوں کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا ۔ ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر بٹگرام شکیل احمد نے سول ڈیفنس والنٹیئر آرگنائزیشن کے ہمراہ ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

ایبٹ آباد۔ 03 جولائی (اے پی پی): سول ڈیفنس بٹگرام نے مون سون بارشوں کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا ۔ ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر بٹگرام شکیل احمد نے سول ڈیفنس والنٹیئر آرگنائزیشن کے ہمراہ ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور شہریوں کو مون سون بارشوں کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام پی ڈی ایم اے کی احتیاطی ہدایات پر عمل کریں۔ آگاہی مہم کے دوران عوام کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں اور ندی میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، وہ اپنے جان و مال کے تحفظ کے لیے اس پر سختی سے عمل کریں۔ اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی گئی کہ شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر، ندی نالوں کے قریب جانے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔