سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا ہے کہ 1939 کے بعد پہلی مرتبہ سول ہسپتال کوئٹہ کو جدید تقاضوں کے مطابق ازسرنو اپ گریڈ اور ری ویمپ کیا جا رہا ہے اور اس پر عملی کام شروع ہو چکا ہے
سول ہسپتال کوئٹہ کی 1939 کے بعد پہلی بڑی اپ گریڈیشن شروع، جدید طرز پر ازسرنو تعمیر و بحالی کا آغاز کیاگیا،ایم ایس ڈاکٹرہادی کاکڑ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 22 جون (اے پی پی):سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا ہے کہ 1939 کے بعد پہلی مرتبہ سول ہسپتال کوئٹہ کو جدید تقاضوں کے مطابق ازسرنو اپ گریڈ اور ری ویمپ کیا جا رہا ہے اور اس پر عملی کام شروع ہو چکا ہے، ابتدائی مرحلے میں منصوبے کے تحت جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کی تعمیر، سنٹرلائزڈ اسٹرلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کا قیام جبکہ میڈیسن ڈیپارٹمنٹ، نیفرولوجی ڈیپارٹمنٹ، میکسلو فیشل ڈیپارٹمنٹ اور گیسٹرو انٹرالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کے مجموعی نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمان پنازئی کے ویژن اور خصوصی دلچسپی کو سراہا۔ابتدائی مرحلے میں منصوبے کے تحت جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کی تعمیر، سنٹرلائزڈ اسٹرلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کا قیام، جبکہ میڈیسن ڈیپارٹمنٹ، نیفرولوجی ڈیپارٹمنٹ، میکسلو فیشل ڈیپارٹمنٹ اور گیسٹرو انٹرالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ڈاکٹر ہادی کاکڑ کے مطابق نئے تعمیر ہونے والے دو شعبے ماڈیولر آپریشن تھیٹرز اور سنٹرلائزڈ اسٹرلائزیشن ڈیپارٹمنٹ ہوں گے جبکہ دیگر تمام شعبوں کو جدید طرز پر مکمل طور پر بہتر بنایا جائے گا تاکہ مریضوں کو معیاری اور بروقت علاج کی سہولت میسر آ سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔








