کراچی ۔ 27 جون (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں1ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1257ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی رہی ا ور کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کمی سے 59300،دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کمی سے 50840روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 780روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔