سونے کی فی تولہ قیمت میں2000روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں2000روپے کمی

کراچی۔8فروری (اے پی پی):عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت11ڈالربڑھ کر1880ڈالرفی اونس کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت گھٹ گئی اور فی تولہ سونے کے بھائو 2000روپے کمی سے دولاکھ روپے کی سطح سے ایک بار پھر گر کر1لاکھ 98ہزار روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 1715روپے کمی سے1لاکھ69ہزار753روپے کی سطح پرآگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت60روپے کمی سے2170روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔