اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 400 روپے ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 400 روپے ہوگئی جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 256 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 220690 روپے ہوگئی ۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب ,2850 روپے اور 2443 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کمی کے بعد 2454 ڈالر ہو گئی۔